پاکستانتازہ ترینسیاست

ن لیگ پی ٹی آئی کے کارکنان سے انتقام لے رہی ہے، بلاول بھٹو

بلاول بھٹو نے لاہور میں انتخابی مہم کے سلسلے میں جلسہ عام سے خطاب میں مسلم لیگ ن کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا۔ بلاول بھٹو نے سوال کیا کہ آخر کب تک پنجاب پر کبھی شوباز تو کبھی وسیم اکرم پلس کو مسلط کرکے لاہور کو سزا دی جاتی رہے گی۔

پیپلز پارٹی کو لاہور میں کم تعداد میں ہونے کا طعنہ دینے والے بھول گئے کہ لاہور میں کارکنوں نے شہید ذوالفقار بھٹو کی شہادت پر خود سوزیاں کیں مزید کہا کہ 10 نکاتی ایجنڈے پر عمل کرتے ہوئے اقتدار میں آتے ہی 17 وزارتیں اور اشرافیہ کو سبسڈی دینا بند کردیں

بلاول بھٹو نے کہا کہ مجھے وزیراعظم بنوایا تو آپ کی تنخواہیں پانچ سال میں ڈبل کردیں گے۔ سولر پینل کے ذریعے 300 یونٹس تک بجلی مفت کردیں گے۔

چیئرمین پی پی نے کہا کہ مسلم لیگ ن پوری طاقت اور دہشت کے ساتھ تحریک انصاف کے کارکنان سے انتقام لے رہی ہے۔

نوجوان میرا یہ پیغام گھر گھر پہنچائیں۔ آپ کے مقابل تو لاہور میں کوئی نظر نہیں آرہا۔ ووٹ کو عزت دو کو نعرہ لگانے والے بھی غائب ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button