پاکستانتازہ ترینسیاست

ایران کو جواب دینا دراصل بھارت کیلیے پیغام تھا، وزیراعظم

نجی ٹی وی کو دیے گئے انٹرویو میں وزیراعظم نے کہا کہ ایران کو جواب دینے کا کوئی آپشن نہیں تھا، ایران کی جارحیت کا جواب دینا ضروری اور اس کے علاوہ کوئی آپشن نہیں تھا، جس کا کریڈٹ عسکری قیادت کو جاتا ہے۔

انوار الحق کاکڑ نے کہا کہ ایران کو جواب دینا بھارت کیلیے پیغام تھا، بھارت کی طرف سے ایران جیسی کوئی چیز ہوئی تو جواب دیں گے۔

ایران کے ساتھ کوئی سرحدی تنازع نہیں، ایران نے تسلیم کیا مارے گئے افراد غیر ملکی تھے، سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ غیر ملکی لوگ ایران میں کیا کررہے تھے۔

نگران وزیراعظم نے کہا کہ بی ایل اے کا معاملہ ایران کے سامنے اٹھاتے رہیں گے، ایران کی طرف سے ان معاملات پر کچھ نہیں کیا گیا ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button