پاکستانتازہ ترینسیاست

کراچی: جماعت اسلامی کا سیاسی پاور شو

امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کراچی جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس عظیم الشان پاور شو پر اہلیان کراچی کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ آج کراچی کے عوام نے فیصلہ سنادیا ہے کہ 8 فروری سندھ میں ڈاکو راج اور کرپٹ سسٹم کا آخری دن ہوگا۔

پاکستان کا ہر بچہ پونے تین لاکھ کا مقروض ہے۔ ایک نوجوان کہتا ہے کہ میرے نانا اور میری ماں وزیر اعظم تھے مجھے بھی وزیر اعظم بننا ہے۔ ایک بزرگ تین مرتبہ وزیر اعظم رہا ۔

یہ وہی جماعتیں ہیں جو 74 سالوں سے ہیں ظلم کررہے ہیں، کان کھول کر سن لو اب باری نہیں آئیگی اب صرف عوام کی باری ہے۔ یہ وہ لوگ ہیں جن کتے بلیوں کے لیے بیرون ملک سے خوراکیں آتی ہیں

امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ ہم کسی سے فیور نہیں مانگ رہے لیکن کہنا چاہتے ہیں کہ اگر جماعت اسلامی جیت رہی ہے تو اس کو جیتنے دو۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button