
میرپور خاص میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ ’میں پاکستان کے عوام سے ووٹ مانگ رہا ہوں جبکہ دوسرے سیاست دان ادھر اُدھر دیکھ رہے ہیں۔ باقی سیاسی جماعتیں ذاتی انتقام لے رہی ہیں، جو میاں صاحب اپنے آپ کو چوتھی بار مسلط کرنا چارہا ہے اُس کو وفاق، عوام اور جمہوریت کی نہیں بس اپنی کرسی کی فکر ہے‘۔
بلاول کا کہنا تھا کہ پاکستان کی باقی تمام سیاسی جماعتیں نام نہاد ہیں، کوئی مذہب، کوئی فرقہ واریت اور کوئی لسانیت کے نام پر تقسیم کرنا چاہتا ہے، ہم ان سب کو عوام کی حمایت سے 8 فروری کو جواب دیں گے۔
میں نے میاں صاحب کو مباحثے کی پیش کش کی، مگر وہ خوفزدہ ہیں، یہ جو چوتھی بار وزیر بننے جارہا ہے یہ بزدل اور ڈرپوک ہے اور میرے ساتھ بات کرنے کو تیار نہیں۔
بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ ’نواز شریف اب نگراں حکومت کے لوگوں کو استعمال کررہے ہیں اور انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ رائیونڈ میں فارم 45 اور فارم 47 پہنچائے جائیں تاکہ وہ پہلے سے دھاندلی کرسکیں۔ اگر ہمارے مینڈیٹ پر ڈاکا ڈالا گیا تو ہم ساتھ ملکر الیکشن کمیشن جاکر نتائج چھینیں گے، یہ اپنے سہولت کار کو کہہ رہے ہیں ۔
انہوں نے کہا کہ ہم حکومت میں آنے کے بعد غریبوں کیلیے 300 یونٹ بجلی فری کریں گے، ہر بچے کو مفت تعلیم دیں گے جبکہ نوجوانوں کو روزگاراور کسانوں کو حقوق دیں گے۔







