
ذرائع کے مطابق چوہدری پرویز الہی نے بھی پوسٹل بیلٹ پر ووٹ کاسٹ کیا جبکہ جیل انتظامیہ کو ڈیمانڈ کیے گئے پوسٹل بلیٹ کے مقابلے میں صرف 15 پوسٹل بلیٹ ارسال کیے گیے۔
سینٹرل جیل اڈیالہ سے مجموعی طور پر 145 اسیران نے پوسٹل بیلٹ پر حق رائے دہی کے استمال کے لیے درخواستیں دی تھیں۔ ذرائع کے مطابق شیخ رشید احمد اور شاہ محمود قریشی کے پوسٹل بیلٹ فراہم نہیں کیے گئے۔
ذرائع کے مطابق پوسٹل بلیٹ پر پولنگ کے لیے جیل میں ایک مقام کو باقائدہ پولنگ اسٹیشن قرار دیا اور عمران خان اور چوہدری پرویز الہی نے اپنا ووٹ اپنے سیل میں ہی کاسٹ کیا۔







