پاکستانجرم و سزاسٹی

الیکشن 2024ء کے پر امن انعقاد کیلئے پنجاب پولیس کی تیاریاں مکمل

پنجاب پولیس کے01 لاکھ 30 ہزار سے زائد افسران و اہلکار الیکشن سکیورٹی پر تعینات، انتخابی عمل کی مانیٹرنگ کیلئے 32 ہزار سے زائد سی سی ٹی وی کیمروں کی تنصیب کا کام مکمل، آئی جی پنجاب

لاہور (خبر نگار ، کرائم رپورٹر)جنرل انتخابات 2024کے پر امن انعقاد کیلئے پنجاب پولیس نے اپنے سکیورٹی انتظامات اور تیاریاں مکمل کرلی ہیں۔ لاہور سمیت صوبے کے تمام اضلاع میں پولیس ٹیموں نے ڈیوٹی پوائنٹس سنبھال لئے ہیں۔آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہاکہ پنجاب پولیس کے01 لاکھ 30 ہزار سے زائد افسران و اہلکار الیکشن سکیورٹی پر تعینات ہونگے، ضلعی پولیس کے ساتھ ساتھ ڈولفن، پیرو، پنجاب کانسٹیبلری، سپیشل برانچ اور سی ٹی ڈی سمیت تمام فیلڈ فارمیشنزکے افسران و اہلکار سکیورٹی فرائض سر انجام دیں گے۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہاکہ انتخابی عمل کی مانیٹرنگ کیلئے 32 ہزار سے زائد سی سی ٹی وی کیمروں کی تنصیب کا کام مکمل کرلیا گیا ہے۔
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق پر من و عن عمل در آمد یقینی بنایا جا رہا ہے، انتخابی ضابطہ اخلاق، دفعہ 144، اسلحہ کی خلاف ورزی پر ذمہ داران کے خلاف بلا تفریق کاروائیاں جاری ہیں، آئی جی پنجاب نے کہاکہ پولنگ اسٹیشنز پر ہوائی فائرنگ، لڑائی جھگڑے اور انتخابی عمل کو سبوتاژ پر بلا تفریق کاروائی ہوگی،5577 انتہائی حساس پولنگ اسٹیشنز پر اضافی نفری، ڈولفن فورس اور کوئیک رسپانس سمیت دیگر ٹیمیں تعینات ہونگی، ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ ملک دشمن و شر پسند عناصر کو روکنے کیلئے بارڈر چیک پوسٹوں پر سخت نگرانی کا عمل جاری ہے، آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انو رنے کہاکہ پولیس افسران سکیورٹی ایجنسیز، آرمڈ فورسز، ضلعی انتظامیہ سمیت تمام اداروں کے ساتھ مکمل رابطے میں ہیں، صوبائی، ریجنل، ڈویژنل اور سی پی او کنٹرول رومز سے سکیورٹی انتظامات کی کلوز مانیٹرنگ کی جاری ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button