پاکستانتازہ ترینسیاست

حکومت سازی: نوازشریف اور آصف زرداری کی جاتی امرا میں ملاقات کا امکان

آج جاتی امرا میں ہونے والی ملاقات میں آصف زرداری کے ساتھ بلاول بھٹو زرداری ہوں گے، ن لیگ کی جانب سے مریم نواز، شہباز شریف  اور اسحاق ڈار موجود ہوں گے۔

آصف زرداری اور بلاول اس وقت اسلام آباد میں موجود ہیں جو جلد لاہور روانہ ہوں گے، ملاقات کے لیے نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی بھی سرگرم ہیں۔

ذرائع کے مطابق دونوں کی جانب سے اپنے وزیراعظم کا نام دیا جارہا ہے، سربراہان فیصلہ کریں گے کہ کس جماعت کا صدر اور کس جماعت کا وزیراعظم ہوگا۔

اگر دونوں جماعتیں متفق نہیں ہوئیں تو آزاد امیدوار اپنی حکومت بنالیں گے جس کے خلاف لائحہ عمل طے کرنے کے لیے ہی آج دونوں جماعتیں جمع ہوں گی۔

اطلاعات ہیں کہ گزشتہ بات چیت کے حوالے سے اسحاق ڈار نواز شریف کو بریفنگ دے چکے ہیں مسلم لیگ ن کے مرکزی صدر شہباز شریف نے  مولانا فضل الرحمان کے ساتھ ٹیلی فون پر رابطہ  کرکے انہیں  ملاقات کی دعوت دی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مولانا فضل الرحمان نے  شہباز شریف کو پارٹی کے مرکزی قائدین کی تمام نشستوں پر فتح کی مبارکباد باد بھی دی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button