
پاکستان پیپلزپارٹی کی قیادت نے سندھ میں حکومت بنانے اور کابینہ میں وزارتوں کے قلمدان دینے کے حوالے سے مشاورت شروع کردی ہے۔
پیپلزپارٹی کے ذرائع کا کہنا ہے کہ سید مراد علی شاہ کو تیسری مرتبہ وزیر اعلی بنایا جائے گا، جس کی چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زراداری اور آصف زرداری نے منظور دے دی ہے۔
سندھ کابینہ کے حوالے سے پی پی قیادت کی جانب سے فیصلے جلد متوقع ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی قیادت نے مراد علی شاہ، ناصر شاہ، شرجیل میمن، سعید غنی کو گزشستہ روز اسلام آباد بھی طلب کیا تھا۔







