
مراد علی شاہ نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ سندھ کے عوام کے شکر گزار ہیں کہ بھاری ووٹوں سے پی پی کو کامیاب کیا، پیر صاحب پگارا کو ان کے بھائی اور جی ڈی اے نے خراب کیا، پیر صاحب اپنے دوست بدل لیں آپ کے مخلص دوست نہیں ہیں۔
مراد علی شاہ نے کہا کہ جب الیکشن کا اعلان کر دیا تو اس کے بعد انہوں نے ہم سے دس نشستیں مانگیں، آپ کا دس سیٹ مانگنے کا حق نہیں بنتا تھا۔
ایم کیوایم کی پندرہ نشستوں پر حیرت ہے اس کا جائزہ لیں گے ، انہوں نے ایک سال پہلے بلدیاتی الیکشن میں کہا تھا ہم مقابلے کے لیے تیار نہیں، ایک سال میں کیا بات ہو گئی جن کے پولنگ ایجنٹ بھی نہیں تھے وہ پندرہ نشستیں جیت گئے۔







