پاکستانتازہ ترینسیاست

سیاسی قائدین کا اتحادی حکومت بنانے کا اعلان

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ (ق) کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین کے گھر سیاسی رہنماؤں کی اہم بیٹھک ہوئی، جس میں آصف زرداری، شہباز شریف، خالد مقبول صدیقی، چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی سمیت دیگر سیاسی رہنماؤں نے شرکت کی۔ جس پر تمام سیاسی جماعتوں نے وفاق میں ن لیگ کی حمایت کا اعلان کردیا۔

اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ تمام بڑی سیاسی جماعتوں نے فیصلہ کیا ہے کہ ہم ملک کو مسائل سے نکالیں گے، ہمارا معاشی اور دفاعی ایجنڈا مشترکہ ہونا چاہیے‘ ’سب ملکر حکومت بنائیں گے اور ملک کو مشکلات سے نکالیں گے، آج کے اجلاس میں فیصلہ کیا ہے کہ ہم ملک کو سنبھال سکتے ہیں۔ زرداری نے ایک بار پھر پاکستان کھپے کا نعرہ بھی لگایا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button