پاکستانسٹیسیاست

جمہوریت اور عوام دشمن قوتوں کو ایکسپوز کرتے رہیں گے

ملک میں مشکوک انتخابی نتائج پر بننے والی حکومت زیادہ دیر نہیں چل سکے گی۔

ہارس ٹریڈنگ اور عوامی نمائندوں کی خریدوفروخت جمہوری نظام پر بدنما داغ ہے۔ عوام کا مینڈیٹ چوری کرنے والے ملک و قوم کے مسائل کو حل کرنے کی صلاحیت نہیں رکھتے۔ امیر جماعت اسلامی لاہور ضیاء الدین انصاری ایڈووکیٹ کی مختلف تقریبات میں میڈیا کے نمائندگان سے گفتگو 

لاہو ر( خبر نگار )امیر جماعت اسلامی لاہور ضیاء الدین انصاری ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی جمہوری نظام اور جمہوری جدوجہد پر یقین رکھتی ہے۔ جمہوریت اور عوام دشمن قوتوں کو ایکسپوز کرتے رہیں گے۔ملک میں مشکوک انتخابی نتائج پر بننے والی حکومت زیادہ دیر نہیں چل سکے گی۔ہارس ٹریڈنگ اور عوامی نمائندوں کی خریدوفروخت جمہوری نظام پر بدنما داغ ہے۔ عوام کا مینڈیٹ چوری کرنے والے ملک و قوم کے مسائل کو حل کرنے کی صلاحیت نہیں رکھتے۔ جعلی مینڈیٹ سے بننے والی حکومت مہنگائی بیر وزگاری او رملکی قرضو ں میں مزید اضافہ کریگی۔الیکشن میں ایک دوسرے کو چور لیٹرے اور نااہل قرار دینے والے اب حکومت بنانے کیلئے ایک دوسرے کیساتھ عہدوں کی بندر بانٹ کررہے ہیں۔استعماری قوتوں کی غلام ن لیگ، پیپلزپارٹی کو اقتدار اس لیے سونپا جارہا ہے کہ یہ انہی کے مفادات کیلئے کام کریں گے۔ ان خیالا ت کا اظہار انہوں نے مختلف تقاریب میں میڈیا کے نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ضیاء الدین انصاری ایڈووکیٹ نے مزید کہا کہ انتخابات میں جس طرح عوامی مینڈیٹ پر ڈاکا ڈالا گیا پوری قوم جانتی ہے۔اگر ایسے انتخابات کرانے تھے تو پر کمپنی ایک آرڈر کے ذریعے پہلے ہی نتائج کا اعلان کردیتی اور حکومت اپنی من پسند جماعت کے حوالے کردیتی قوم کا پیسہ اور وقت ضائع کرنے کی کیا ضرورت تھی، اس طرح کے رویوں سے ملک استحکام کے بجائے مزید سنگین مسائل کا شکار ہوجائے گا۔ انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی اپنے ووٹرز کے ووٹ کے تحفظ کیلئے آئین و قانون کے مطابق اپنا جمہوری حق استعمال کررہی ہے اور حق کے حصول تک یہ جدوجہد جاری رہے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button