پاکستانتازہ ترینسیاست

پی ٹی آئی اور جے یو آئی کا انتخابی نتائج نہ ماننے پر اتفاق

پاکستان تحریک انصاف کا وفد اسد قیصر کی سربراہی میں مولانا فضل الرحمان کی رہائش گاہ پہنچا۔ مولانا فضل الرحمان نے پی ٹی آئی وفد کا خیر مقدم کیا اور ملاقات شروع ہوئی جس میں حالیہ انتخابات اور سیاسی صورت حال پر گفتگو کی گئی۔

ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی وفد نے بانی چیئرمین کا پیغام مولانا فضل الرحمان تک پہنچایا اور مبینہ دھاندلی سمیت اپوزیشن میں بیٹھ کر ساتھ سیاسی جدوجہد کرنے کی دعوت بھی دی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اسد قیصر نے کہا کہ انتخابات میں ملکی تاریخ کی بدترین دھاندلی ہوئی ہے۔ اس پر فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ ہمیں بھی اس انتخابات پر تحفظات ہیں۔

ذرائع کے مطابق اسد قیصر نے کہا کہ حکومت بنی یا اپوزیشن ہم ساتھ چلیں گے، عمر ایوب ہمارے وزیراعظم کے امیدوار ہے امید ہے آپ تعاون کریں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button