
گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس سندھ کے چیف کوآرڈینیٹر سید صدر الدین شاھ راشدی سے ان کی رہائش گاہ پر پی ٹی آئی سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ ، جماعت اسلامی کراچی کے امیر حافظ نعیم الرحمن نے وفد کے ہمراہ ملاقات کی۔
ملاقات کے بعد جی ڈی اے کے سیکریٹری اطلاعات سردار عبدالرحیم نے جاری اپنے بیان میں کہا کہ آج کی ملاقات میں جی ڈی اے ، پی ٹی آئی اور جماعت اسلامی نے مشترکہ جدوجہد کرنے کا اعلان کیا ہے۔
ملاقات میں جی ڈی اے کے چیف کوآرڈینیٹر سید صدر الدین شاھ راشدی نے رہنماؤں کو جی ڈی اے کے 23 فروری کو ہونے والے اجلاس میں شرکت کی دعوت دی۔ اس بات کا امکان ہے کہ سندھ اسمبلی کا اجلاس برائے حلف برداری کا اعلان اچانک کردیا جائے گا۔







