
الیکشن کمیشن کی جانب سے مخصوص نشستوں کی الاٹمنٹ کے بعد قومی اسمبلی میں پارٹی پوزیشن سامنے آگئی۔ جس کے مطابق مسلم لیگ ن 107 نشستوں کیساتھ قوممی اسمبلی میں پارٹی پوزیشن کے حساب سے سر فہرست ہے آزاد ارکان کی شمولیت کے بعد سنی اتحاد کونسل دوسرے نمبر پر آگئی ہے۔
مخصوص نشستیں ملنے پر سنی اتحاد کونسل قومی اسمبلی میں 113کیساتھ سنگل لارجسٹ پارٹی بن جائیگی۔ پارٹی پوزیشن کے مطابق پیپلزپارٹی کا قومی اسمبلی68نشستوں کیساتھ تیسرا نمبر ایم کیو ایم کے22،جے یو آئی ف کی7نشستیں حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئی۔
مسلم لیگ ق 5،استحکام پارٹی 4 جبکہ بی اے پی، بی این پی ،نیشنل پارٹی،پی کے میپ، ایم ڈبلیو ایم اور مسلم لیگ ضیاء ایک ایک نشست حاصل کر سکیں۔







