
وزیراعظم شہبازشریف نے سابق وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو کو شفاف ٹرائل نہ ملنے کی سپریم کورٹ کی رائے پر بلاول بھٹو زرداری، نامزد صدر آصف علی زرداری، پی پی پی قیادت اور کارکنوں کو مبارک دیتے ہوئے کہا کہ تاریخی غلطی کا ازالہ ممکن نہیں لیکن سنگین غلطی کے اعتراف سے ایک نئی تاریخ اور روایت قائم ہوئی ہے۔ عدالت سے ہونے والی زیادتی کو عدالت کا درست کرنا مثبت پیش رفت ہے۔ بھٹو ریفرنس میں سپریم کورٹ کی متفقہ رائے قومی سطح پر تاریخ کو درست تناظر میں سمجھنے میں مددگار ہو گی۔
بھٹو ریفرنس کیس میں سپریم کورٹ نے اپنی رائے میں کہا ہے کہ ذوالفقار علی بھٹو کو شفاف ٹرائل کا حق نہیں دیا گیا۔
سماعت کے موقع پر چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری بھی کمرہ عدالت میں موجود تھے جو صدارتی ریفرنس پر سپریم کورٹ کی رائے سننے کے بعد آبدیدہ ہو گئے۔








**mitolyn reviews**
Mitolyn is a carefully developed, plant-based formula created to help support metabolic efficiency and encourage healthy, lasting weight management.