انٹر ٹینمنٹتازہ ترین
آریان خان بطورِ ہدایتکار ڈیبیو کرنے کیلئے تیار

بھارتی میڈیا کے مطابق آریان خان ’اسٹارڈم‘ کے عنوان سے ایک سیریز کی ہدایتکاری کریں گے جوکہ چھ اقساط پر مشتمل ہوگی اس سیریز کو نیٹ فلکس پر ریلیز کیا جائے گا۔
اس سیریز میں اداکارہ مونا سنگھ مرکزی کردار میں ہوں گی جبکہ شاہ رخ خان، کرن جوہر، بوبی دیول، رنبیر کپور اور رنویر سنگھ کیمیو کردار ادا کریں گے۔
سیریز ’اسٹارڈم‘ کی اسکرپٹ آریان خان نے لکھی ہے جبکہ اسے شاہ رخ خان کے پروڈکشن ہاؤس ‘ریڈ چیلیز انٹرٹینمنٹ’ کے بینر تلے ریلیز کیا جائے گا۔







