پاکستانتازہ ترینسیاست

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے بلاول کی ملاقات

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کل ہونے والے صدارتی انتخاب سے متعلق اہم اعلان کرتے ہوئے کہا کہ آصف زرداری صدر کیلئے ہمارے  امیدوار ہیں، خوش آئند ہےکہ ایک سیاسی شخصیت ایوان صدرمیں بیٹھےگی،

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے بلاول بھٹو زرداری کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کر تے ہوئے کہا کہ بلاول بھٹونے میرے لئے اچھے الفاظ کہےشکریہ اداکرتی ہوں، بلاول بھٹو ووٹ نہ بھی مانگنےآتےتو انہیں ووٹ دیتے،بلاول بھٹو نے ایک سیاسی جماعت کو کارٹون کہا،وہ جماعت کارٹون نیٹ ورک چلا کر رکھتی ہے۔

ن لیگ اورپیپلزپارٹی الیکشن میں مدمقابل تھے،مسائل حل کرنےکیلئے ملکربیٹھیں گے،ایسالگتاہےکہ پنجاب اسمبلی پرخواتین کا قبضہ ہے، میں سب کی وزیراعلیٰ ہوں ،سب کواپنی ذمہ داری اداکرنی چاہیے۔

مریم نواز کاکہناتھا کہ بلاول بھٹو نےصحیح کہا آصف زرداری کاسب سےاچھاتعلق ہے، آصف زرداری سیاسی اتار چڑھاؤ سمجھتے ہیں، پچھلے 5 سال آئین شکنی ہوئی قوم  کاسرشرم سےجھک گیا ہے، صدر پاکستان ہوتاہے پارٹی کا صدرنہیں ہوتا،صدرمملکت کی ذمہ داری تھی کہ ملکی مفاد کو مدنظر رکھتے امیدہےاب ملک کیلئےصدرکےاختیارات استعمال کئے جائیں  گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button