
وزیراعظم ہاؤس میں وزیراعظم شہباز شریف اور وزیر اعلیٰ کے پی کے علی امین گنڈا پور کے درمیان ایک گھنٹے سے زائد طویل ملاقات ہوئی۔ وزیراعظم نے صوبے کے تمام مطالبات حل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔
ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ سیاست اپنی اپنی مگر ریاست سانجھی ہے۔ وزیراعلیٰ نے سحری اور افطاری کے وقت لوڈشیڈنگ کا مسئلہ اٹھایا ہے، اس ملک کے لئے سب ایک جسم اور ایک جان ہو کر خطرات کا مقابلہ کرنا ہے۔
علی امیر گنڈا پور نے کہا کہ ملاقات مثبت ہوئی ہے جس میں وفاق کی جانب سے صوبے کے پیسے ادا کرنے کی یقین دہانی کرائی گئی ہے۔ وزیر اعلیٰ کے پی کے نے کہا کہ عوام اور صوبے کے مسائل حل کرنے ہیں۔ علی امین گنڈاپور نے کہا کہ آج میری وزیراعظم سے پہلی ملاقات تھی، جس میں صوبےکے امن و امان کے حوالے سے بات ہوئی۔ وزیراعظم نے مکمل سپورٹ کی یقین دہانی کروائی ہے۔







