
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں بڑی کمی سے 2185 ڈالر کی سطح پر آنے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں 24 قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت 4200 روپے کی کمی سے 228200 روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت بھی 3600روپے کی کمی سے 195645روپے کی سطح پر آگئی۔
فی تولہ چاندی کی قیمت 20روپے کی کمی سے 2580روپے اور فی دس گرام چاندی کی قیمت 2211.93روپے ہوگئی۔







