پاکستانتازہ ترینسیاستکھیل

مریم نواز نے ڈیف کرکٹ ٹیم کو 38 لاکھ کا چیک پیش کیا

وزیراعلیٰ ہاؤس آمد پر ڈیف کرکٹ ٹیم کا پرتپاک استقبال اور شاندار پذیرائی کی گئی۔  مریم نواز اپنی نشست چھوڑ کر کھلاڑیوں کے درمیان بیٹھ گئیں اور ان کی صلاحیتوں کو سراہا۔

ڈیف کرکٹرز نے اشاروں کی زبان میں قائد مسلم لیگ ( ن ) محمد نواز شریف، وزیراعظم محمد شہباز شریف اور وزیراعلی مریم نواز کے نام بیان کیے۔  مریم نوازنے کھلاڑیوں کو 38لاکھ روپے کا چیک پیش کیا اور ڈیف کرکٹرزکے لیے انعام کی رقم 2لاکھ سے بڑھا کر 5لاکھ روپے کردی۔

وزیراعلیٰ ہاؤس آمد پر ڈیف کرکٹ ٹیم کا پرتپاک استقبال اور شاندار پذیرائی کی گئی۔

وزیراعلی  پنجاب نے ڈیف کرکٹرز کی فرمائش پر فوری طور پر کرکٹ گراؤنڈ مختص کرنے کا حکم دیا اور انہیں  صوبے کے سرکاری محکموں میں ملازمتیں دینے کے لیے اقدامات کی ہدایت بھی کی۔

وزیراعلٰی پنجاب نے سائن لینگوئج مترجم کے ذریعے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کھلاڑیوں سے زیادہ مجھے 19سال سے ناقابل شکست ڈیف کرکٹ ٹیم سے خود ملنے کااشتیاق تھا۔ انہوں نے کہا کہ ڈیف کرکٹرز نے بڑا کام کیا جس کی کوئی قیمت یا معاوضہ نہیں ہو سکتا،اسی طرح آگے بڑھتے رہیں، مجھے خوشی ہے کہ ڈیف کرکٹرز حکومت کے اچھے کاموں کو نہ صرف دیکھتے ہیں بلکہ سراہتے بھی ہیں۔

ڈیف کرکٹرز نے اشاروں کی زبان میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلیٰ نے ہمارے دل جیت لیے، ان کے لیے ہمیشہ دعائیں کریں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button