
قومی ہاکی ٹیم کے ہیڈ کوچ رولنٹ اولٹمنز نے پاکستان اسپورٹس بورڈ کے ڈپٹی ڈی جی شاہد السلام اور پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے نماٸندہ اولمپیئن منظور الحسن کے ہمراہ فاٸنل ٹراٸلز کے بعد نصیر بندہ ہاکی اسٹیڈیم میں قومی ہاکی ٹیم کا اعلان کیا۔
ٹیم میں سات ریزرو کھلاڑیوں کو بھی شامل کیا گیا ہے۔ عماد شکیل بٹ کو قومی ہاکی ٹیم کا کپتان اور ابوبکر کو نائب کپتان مقرر کیا گیا ہے۔
میڈیا سے گفتگو میں ہیڈ کوچ رولنٹ اولٹمنز کا کہنا ہے کہ موجودہ ٹیلنٹ کو دیکھ کر بہترین ٹیم تیار کرنے کی کوشش کی، ہمارا ٹارگٹ نیشنز ہاکی کپ ہے۔ اذلان شاہ کے بعد نیشنز کپ کیلئے ٹیم میں تبدیلی کی جا سکتی ہے، ہمیں اذلان شاہ کپ کے نتاٸج کی فکر نہیں، کھلاڑیوں نے اچھا رزلٹ دکھایا تو ایونٹ جیت سکتے ہیں۔







Can you be more specific about the content of your article? After reading it, I still have some doubts. Hope you can help me.
Your point of view caught my eye and was very interesting. Thanks. I have a question for you. https://www.binance.com/register?ref=JW3W4Y3A