
ایم کیو ایم پی کے وفد نے خالد مقبول صدیقی کی قیادت میں صدر آصف علی زرداری سے وزیراعلیٰ ہاؤس میں ملاقات کی اور انہیں دوبارہ صدر منتخب ہونے پر مبارکباد دی۔
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اور وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی بھی موجود تھے، ایم کیو ایم کے وفد میں خالد مقبول، فاروق ستار اور مصطفیٰ کمال شامل تھے۔
ایم کیوا یم پاکستان کے ذرائع کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم پاکستان اور پیپلز پارٹی کے درمیان ڈیڈ لاک ختم ہوگیا اور دونوں جماعتوں کے درمیان ملکر اس قوم کی خدمت کرنے پر اتفاق ہوا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن نے ایم کیو ایم کے ساتھ جو برتاؤ رکھا اس پر وہ شدید نالاں ہے اور اسی وجہ سے ایم کیو ایم نے اپنی سیاسی حکمت عملی تبدیل کی ہے۔
ایم کیو ایم پاکستان کے وفد نے شہر میں اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں پر تشویش کا اظہار کیا اور اسٹریٹ کرائم کی روک تھام کے لیے ہر ممکن اقدامات بروئے کار لانے کا مطالبہ کیا۔
صدر زرداری نے ایم کیو ایم پاکستان کے وفد کو یقین دلایا کہ وہ ذاتی طور پر صورتحال کی نگرانی کریں گے اور اسے بہتر کریں گے۔








Your point of view caught my eye and was very interesting. Thanks. I have a question for you.
Your point of view caught my eye and was very interesting. Thanks. I have a question for you. https://accounts.binance.com/en-NG/register-person?ref=YY80CKRN