پاکستانتازہ ترینسیاست

آئین معطل کرنے والا کوئی بھی شخص سنگین غداری کا مرتکب ہے، عمر ایوب

قومی اسمبلی اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے عمر ایوب نے کہا کہ آئین پاکستان میں واضح ہے کہ آئین کو معطل، ختم کرنے  والا کوئی بھی شخص سنگین غداری کا مرتکب ہوتا ہے۔

آئین میں ریاست کی تعریف قومی صوبائی اسمبلیاں اور ٹاؤن کمیٹی ہے جبکہ واضح طور پر درج ہے کہ عدلیہ سمیت تمام ادارے ملکی بقا و سلامتی کیلیے اپنی متعین حدود میں رہتے ہوئے کام کریں۔

انہوں نے کہا کہ اگر ادارے اپنی متعین کردہ حدود میں رہتے ہوئے کام کریں گے تو ملک ترقی کرے گا۔

عمر ایوب نے کہا کہ ہمیں بانی پی ٹی آئی کے بیانیے پر ووٹ ملا اور عمران خان آج بچوں کی آواز بن چکا ہے جنہوں نے مجھے اپوزیشن لیڈر منتخب کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ9 مئی اور 8 فروری کے الیکشن کے حوالے سے جوڈیشل کمیشن قائم کر کے تحقیقات کی جائیں۔

3 Comments

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button