پاکستانتازہ ترینسیاستکاروبار

پی آئی اے کی نجکاری میں 8 کاروباری گروپس کا اظہار دلچسپی

پی آئی اے کی نجکاری میں حصہ لینے کے خواہاں فلائی جناح، ائیر بلیولمیٹڈ اور عارف حبیب کارپوریشن لمیٹڈ سمیت 8 اہم کاروباری گروپس نے اظہار دلچسپی کی درخواستیں جمع کروا دی ہیں۔

وفاقی وزیر برائے نجکاری و سرمایہ کاری بورڈ عبدالعلیم خان نے پی آئی اے کی نجکاری کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پی آئی اے کی نجکاری میں اہم پیش رفت ہوئی ہے اور پی آئی اے کے لیے فلائی جناح، ائیر بلیولمیٹڈ اور عارف حبیب کارپوریشن لمیٹڈ نے پیش کش کی ہے، اس کے علاوہ سردار اشرف ڈی بلوچ، شونکسی چائنہ سی آئی جی لمیٹڈ اور جیریز انٹرنیشنل پرائیویٹ لمیٹڈ بھی شامل ہیں۔

وزیر نجکاری و سرمایہ کا کہنا تھا کہ یونس برادرز ہولڈنگز کنسورشیم اور پاک ایتھنول کنسورشیم کا بھی اظہار دلچسپی شامل ہے، پی آئی اے کی نجکاری کے لیے بلیو ورلڈ سٹی کنسورشیم نے بھی دلچسپی کا اظہار کر دیا ہے۔

نجکاری کمیشن پی سی آرڈیننس 2000کے قواعد و ضوابط کے مطابق پری کوالیفیکیشن کا عمل انجام دےگا۔

One Comment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button