پاکستانسٹیسیاستصحت

خسرہ سے بچوں کی ہلاکت، صوبائی وزرا صحت کا کبیروالہ، خانیوال ہسپتالوں کا دورہ

خسرہ سے بچوں کی ہلاکت کے ذمہ داران کا تعین کرکے کارروائی کریں گے، صوبائی وزرا صحت

خسرہ کے متاثرہ علاقوں میں کلینکس آن ویلز کی گاڑیاں بڑھائی جائیں گی، ڈینگی کی طرح خسرہ سے نمٹنے کے لئے ہنگامی بنیادوں پر کام کریں گے، خواجہ عمران نذیر
لاہور(خبرنگار)وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر محکمہ صحت خسرہ کی بڑھتی وباء کنٹرول کرنے کیلئے الرٹ ہوگیا- صوبائی وزیر پرائمری وسیکنڈری ہیلتھ کیئر پنجاب خواجہ عمران نزیر اور
صوبائی وزیر سپیشلائزڈ ہیلتھ کئیر و میڈیکل ایجوکیشن پنجاب خواجہ سلمان رفیق نے سیکرٹری ہیلتھ پنجاب علی جان کے ہمراہ کبیروالہ میں بنیادی مرکز صحت کوٹ حقنواز کا دورہ کیا-صوبائی وزراء نے خسرہ کی وباء سے بچوں کی ہلاکتوں کے ذمہ داروں کا تعین کرنے کے لئے انکوائری کی اور غفلت کے مرتکب محکمہ صحت مزید ذمہ داروں کیخلاف کیخلاف بھی کارروائی کا عندیہ دیدیا-انہوں نے خسرہ سے متاثرہ علاقوں میں خصوصی مہم چلانے،کلینک آن ویل کی گاڑیاں بڑھانے کی ہدایت دی- ڈپٹی کمشنر وسیم حامد سندھو ایڈیشنل سیکرٹریز ہیلتھ جنوبی پنجاب،اور محکمہ صحت کے افسران ہمراہ موجود تھے-صوبائی وزراء کا بی ایچ یو میں طبی سہولیات،ادویات کی فراہمی کا بھی جائزہ لیا-خواجہ عمران نزیر اور سلمان رفیق کا ٹی ایچ کیو ہسپتال کبیرولا کا بھی دورہ کیا-ہسپتال کی اپ گریڈیشن کا کام جلد مکمل کرنے کا حکم دیا-انہوں نےخسرہ سے متاثرہ بچوں کیلئے مختص وارڈز میں والدین سے ملاقات کی بچوں کے مکمل علاج کی یقین دہانی کرائی-صوبائی وزراء خواجہ عمران نذیر اور سلمان رفیق کا اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ وزیر اعلی پنجاب کی ہدایت پر خسرہ اور چکن پاکس کی صورتحال کا جائزہ لینے پہنچے ہیں -غلفت کے مرتکب سرکاری اہلکاروں کو نہیں چھوڑینگے-
والدین اپنے بچوں کی خسرہ سے بچائو کی ویکسینیشن لازمی کرائی-حکومت پنجاب خسرہ اور ہیٹ ویوو کی وباء سے انسانی زندگیوں کو محفوظ رکھنے کیلئے سنجیدہ اقدامات کررہی ہے-بچوں سمیت تمام مریضوں کے علاج معالجہ پر کوئی غفلت برداشت نہ کی جائے-ڈی سی دفتر خانیوال میں منعقدہ ویڈیو لنک اجلاس میں خواجہ عمران نذیر اور سلمان رفیق نے ڈینگی کی طرز پر خسرہ سے بھی نمٹنے کا حکم دیدیا-ویڈیولنک اجلاس میں ملتان ،بہاولپور ڈویژنز کے کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز نے شرکت کی-انہوں نے کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کو دستیاب وسائل کے مطابق خسرہ کے کنٹرول اور بچوں کا علاج یقینی بنانے کا حکم دیا۔سیکرٹری ہیلتھ علی جان نے صوبہ بھی میں بچوں کو وباء کنٹرول کیلئے اقدامات بارے بریفنگ دی-دریں صوبائی وزراء صحت نے ڈی ایچ کیو ہسپتال کے دورہ کے دوران طبی سہولیات کی فراہمی پر اظہار اطمینان کیا-اور جاری ریومپنگ کا کام جلد مکمل کرنے، فارمیسی کی ایکسٹینشن کی ہدایت دی-انہوں نے ادویات کے سٹاک کی جانچ پڑتال کی اور مریضوں سے فراہمی بارے استفسار کیا-صوبائی وزراء نرسنگ کالج بھی گئے اور طالبات کو فراہم کی جانے والی سہولیات چیک کیں-

4 Comments

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button