تعلیمسٹیصحت

پروفیسر محمد معین کو پرو وائس چانسلر کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی تعینات کر دیا گیا

پروفیسر معین کا شمار ملک کے معروف ماہرین امراض چشم (آفتھلمالوجیسٹ) میں ہوتا ہے

لاہور(خبر نگار) کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی کے چئرمین شعبہ آفتھلمالوجی پروفیسر محمد معین کو پرو وائس چانسلر کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی تعینات کر دیا گیا۔پروفیسر محمد معین پرنسپل کالج آف آفتھلمالوجی اینڈ الائیڈ ویژن سائنسز میو ہسپتال اپنے فرائض سر انجام دے رہے ہیں آپ کا شمار ملک کے معروف ماہرین امراض چشم (آفتھلمالوجیسٹ) میں ہوتا ہے۔
وائس چانسلر کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر محمود ایاز نے پروفیسر محمد معین کو ان کی تعیناتی پر مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا ان کا کہنا تھا کہ کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی کی تمام اسامیوں کی ترجیحی بنیادوں پر تعیناتی پر حکومت پنجاب کے مشکور ہیں اور وزیر اعلٰی پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق یونیورسٹی کی تمام فیکلٹی ایک ٹیم سپرٹ کے جذبے کے ساتھ دکھی انسانیت کی خدمت میں پیش پیش ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button