ٹیکنالوجیسٹیسیاست

وزیر زراعت و لائیو سٹاک پنجاب سید عاشق حسین کرمانی سے امریکی قونصل جنرل کرسٹین کے ہاکنز کی ملاقات

زراعت اور لائیو سٹاک کے شعبوں میں باہمی تعاون کو فروغ دینے پر تبادلہ خیال

پنجاب کے زرعی شعبہ میں جدید ٹیکنالوجی متعارف کروانے اور کوالٹی سیڈ کی تیاری میں امریکی پرائیویٹ کمپنیاں معاونت کے لیے تیار ہیں. اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ آف ایگریکلچر کیلیفورنیا کے زرعی ماہرین و سائنسدان جلد محکمہ زراعت پنجاب کا دورہ کریں گے۔امریکی قونصل جنرل کرسٹین کے ہاکنز یو ایس ایڈ کے تحت پنجاب کے ایگریکلچر پراجیکٹس میں امریکی مالی امداد و معاونت کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں

لاہور(کامرس رپورٹر)وزیر زراعت و لائیو سٹاک پنجاب سید عاشق حسین کرمانی سے لاہورمیں امریکی قونصل جنرل کرسٹین کے ہاکنز(Kristin K Hawkins) نے ملاقات کی۔
اجلاس میں زراعت اور لائیو سٹاک کے شعبوں میں باہمی تعاون کو فروغ دینے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع پر سیکرٹری زراعت پنجاب افتخار علی سہو اور وائس چانسلر زرعی یونیورسٹی فیصل آباد ڈاکٹر اقرار احمد خان بھی موجود تھے۔
امریکی قونصل جنرل کرسٹین کے ہاکنز نے اجلاس سے خطاب میں کہا کہ پنجاب کے زرعی شعبہ میں جدید ٹیکنالوجی متعارف کروانے اور کوالٹی سیڈ کی تیاری میں امریکی پرائیویٹ کمپنیاں معاونت کے لیے تیار ہیں۔انھوں نے کہا کہ اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ آف ایگریکلچر کیلیفورنیا کے زرعی ماہرین و سائنسدان جلد محکمہ زراعت پنجاب کا دورہ کریں گے۔
وزیر زراعت و لائیو سٹاک پنجاب سید عاشق حسین کرمانی نے کہا کہ یو ایس ایڈ کے تحت پنجاب کے ایگریکلچر پراجیکٹس میں امریکی مالی امداد و معاونت کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کی قیادت میں پنجاب حکومت کا فوکس زرعی شعبہ کی ترقی پر مرکوز ہے جس کے لیے بھرپور اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ400ارب روپے کی خطیر رقم سے”ٹرانسفارمنگ پنجاب ایگریکلچر پروگرام”پر عملدرآمد جاری ہے جس کے تحت دو سالوں میں کاشتکاروں کو 300ارب روپے کے بلا سود قرضے فراہم کئے جائیں گے۔صوبائی وزیر زراعت نے کہا کہ
زرعی مشینری کے فروغ اور کسانوں کے الیکٹرک ٹیوب ویلز کو سولر پر منتقل کرنے کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔انھوں نے کہا کہ سٹریس(Citrus) کے نئے ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ سنٹر کے قیام ، باغات کی بحالی اور نرسریاں بنانے کے لیے ہمیں کیلیفورنیا اسٹیٹ کی مدد درکار ہے ۔سید عاشق حسین کرمانی نے کہا کہ ہماری زراعت کا 60فیصد حصہ لائیو سٹاک سیکٹر پر مبنی ہے۔وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف نے لائیو سٹاک شعبہ کی ترقی کے لیے متعدد پروگرام منظور کیے ہیں۔
انھوں نے مزید کہا کہ پنجاب حکومت کی توجہ گوشت کی برآمدات بڑھانے ، دودھ کی پیداوار میں اضافہ اور بریڈ ایمپوروئمنٹ پر مرکوز ہے۔
سیکرٹری زراعت پنجاب افتخار علی سہو نے اس موقع پر کہا کہ پنجاب حکومت کی اولین ترجیح زراعت ہے۔ پنجاب میں گندم اور چاول کی فی ایکڑ پیداوار میں زبردست اضافہ دیکھا گیا ہے۔ افتخار علی سہو نے مزید کہا کہ پنجاب حکومت اور کیلیفورنیا اسٹیٹ کے درمیان بڑی مشینری، سیڈ،فرٹیلائزر اور پیسٹی سائیڈ کی فراہمی کے امور پر باہمی رابطہ اور ریگولر ڈائیلاگ کرنے کی ضرورت ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button