
لاہور(خبر نگار) صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے جناح ہسپتال لاہور کا دورہ کیا۔خواجہ سلمان رفیق نے جناح ہسپتال میں زیر علاج معروف پنجابی شاعر تجمل کلیم اور سینئر صحافی اخلاق باجوہ کی عیادت کی۔صوبائی وزیر صحت نے ایم ایس جناح ہسپتال کو زیر علاج مریضوں کے بہتر علاج و معالجہ کی ہدایت کی۔زیر علاج مریضوں نے علاج و معالجہ کے حوالے سے وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق سے اظہار اطمینان کیا ہے۔صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے اس موقع پر جناح ہسپتال میں جاری ری ویمپنگ منصوبے کا بھی تفصیلی دورہ کیا۔کنٹریکٹرز نے اس حوالے سے صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق کو بریفنگ دی۔اس موقع پر پرنسپل علامہ اقبال میڈیکل کالج پروفیسر اصغر نقی، ایم ایس جناح ہسپتال ڈاکٹر یحییٰ سلطان اور اسسٹنٹ پروفیسر شبیر چوہدری موجود تھے۔
صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے کہاکہ جناح ہسپتال میں جاری ری ویمپنگ منصوبے کو بروقت مکمل کیا جائے۔ مریضوں کی آسانی کیلئے جناح ہسپتال کے ایمرجنسی ڈیپارٹمنٹ کی توسیع کی جا رہی ہے۔ صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے سائٹ پر موجود کنٹریکٹرز کو مزدوروں کیلئے فوری طور پر حفاظتی اقدامات کرنے کی ہدایت کی۔
اسلام علیکم
سر لاھور کے جنرل ہسپتال میں ہڑتال کی کیا صورتحال ھے مہربانی فرما کر صورتحال سے آگاہ کریں
اسلام علیکم
سر لاھور کے جنرل ہسپتال میں ہڑتال کی کیا صورتحال ھے مہربانی فرما کر صورتحال سے آگاہ کریں