انٹر نیشنلتازہ تریندین و دنیا
بھارت سمیت مختلف ممالک میں ذو الحجہ کا چاند نظر آگیا
بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق مقبوضہ جموں کشمیر میں مفتی اعظم نے عید الاضحیٰ کا چاند نظر آنے کا اعلان کیا۔
سری لنکا کے دارالحکومت کولمبو میں قائم مرکزی مسجد کی جانب سے جاری اعلامیے میں بھی ذو الحجہ 1445 ہجری کا چاند نظر آنے کا اعلان کیا گیا۔ بھارت کے شہر لکھنؤ کی شیعہ چاند کمیٹی نے بھی ذو الحجہ کے چاند کا اعلان کیا۔
مذکورہ ممالک میں یکم ذو الحجہ 8 جون جبکہ عید الاضحیٰ 17 جون کو مذہبی جوش و خروش سے منائی جائے گی جس میں مسلمان رب کی خوشنودی حاصل کرنے کے لیے سنت ابراہیمی پر عمل کرتے ہوئے اپنے جانور ذبیحہ کریں گے۔