سٹیسیاستکھیل

سیکرٹری سپورٹس اینڈ یوتھ افیئرز پنجاب مظفر خان سیال کی زیر صدارت اہم اجلاس

اجلاس میں اے ڈی پی کی 15سپورٹس سکیموں کی منظوری کا جائزہ لیا گیا

سپورٹس کی ترقی کیلئے بہترین انفراسٹرکچر ضروری ہے،سپورٹس ڈیپارٹمنٹ پنجاب میں سٹیڈیمز اور سپورٹس کمپلیکس تیارکررہا ہے،سیکرٹری سپورٹس پنجاب. سپورٹس کے فروغ کیلئے پنجاب میں بہترین انفراسٹرکچر کا جال بچھایا جارہا ہے تاکہ کھلاڑیوں کو ان کے گھروں کے نزدیک سہولیات میسر آسکیں، مظفر خان سیال
لاہور (خبر نگار ) سیکرٹری سپورٹس اینڈ یوتھ افیئرز پنجاب مظفر خان سیال کی زیر صدارت اہم اجلاس منعقد ہوا ہے، جمعتہ المبارک کے روز پنجاب سٹیڈیم میں ہونیوالے اجلاس میں اے ڈی پی کی 15سپورٹس سکیموں کی منظوری کا جائزہ لیا گیاہے، اجلاس میں ممبر چیف آپریشن پی اینڈ ڈی ڈیپارٹمنٹ محمد عمران،سیکشن آفسیر فنانس قاسم رضا،ڈائریکٹرایڈمن محمد کلیم، پراجیکٹ ڈائریکٹرپی ایم یو قیصر رضا، ڈپٹی سیکرٹری مرحبا نعمت،ڈپٹی ڈائریکٹرطارق خانزادہ و دیگر نے شرکت کی ہے، سیکرٹری سپورٹس اینڈ یوتھ افیئرز پنجاب مظفر خان سیال نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ سپورٹس کی ترقی کیلئے بہترین انفراسٹرکچر ضروری ہے،سپورٹس ڈیپارٹمنٹ پنجاب میں سٹیڈیمز اورسپورٹس کمپلیکس تیارکررہا ہے،سپورٹس کی ترقی کیلئے ہرممکن اقدامات اٹھائے جارہے ہیں،سیکرٹری سپورٹس اینڈ یوتھ افیئرز پنجاب مظفر خان سیال نے مزید کہا کہ سپورٹس کے فروغ کیلئے پورے پنجاب میں بہترین انفراسٹرکچر کا جال بچھایا جارہا ہے تاکہ کھلاڑیوں کو ان کے گھروں کے نزدیک سہولیات میسر آسکیں، سپورٹس ڈیپارٹمنٹ پنجاب روجھان راجن پور سے لیکر لاہور تک پورے پنجاب میں سپورٹس پراجیکٹس مکمل کررہاہے، سٹیٹ آف دی آرٹ سٹیڈیمز اور سپورٹس کمپلیکس سے کھلاڑیوں کو سہولیات مسیر ہوں گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button