
احتساب عدالت کے جج محمد علی وڑائچ نے اڈیالہ جیل میں 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کی سماعت کی۔ آج دوران سماعت سابق وزیر دفاع پرویز خٹک کا بیان ریکارڈ کرلیا گیا۔
پرویز خٹک نے عدالت میں بیان دیا کہ نیب نے مئی 2023ء میں مجھ سے 190 ملین پاؤنڈ کے حوالے سے بیان لیا، سابق مشیر احتساب شہزاد اکبر نے مجھ سمیت کابینہ کو بتایا تھا کہ پاکستانی سے غیر قانونی طور پر باہر بجھوائی گئی بڑی رقم برطانیہ میں پکڑی گئی، شہزاد اکبر نے بتایا کہ پکڑی گئی رقم پاکستان کو واپس کی جائے گی۔
پرویز خٹک نے بیان دیا کہ یہ معاملہ کابینہ کے ایجنڈے پر نہیں تھا، میٹنگ میں ایڈیشنل ایجنڈے کے طور پر سامنے لایا گیا، ایڈیشنل ایجنڈے پر مجھ سمیت دیگر کابینہ اراکین نے اعتراض کیا تھا، کابینہ میں رقم کے حوالے سے کاغذات بند لفافے میں پیش کیے گئے، ایڈیشنل ایجنڈے کی منظوری کابینہ سے لی گئی۔
ایجنڈے کے ساتھ ایک تحریر بھی تھی، تحریر تھی کہ رقم پراپرٹی ٹائیکون کے مالک نے برطانیہ منتقل کی تھی۔
پرویز خٹک کے بیان کے موقع پر بانی پی ٹی آئی روسٹرم پر آگئے اور مسکراتے رہے۔ بانی پی ٹی آئی نے بیان کے دوران چٹکلا چھوڑا کہ اب تو نواز شریف کے فلیٹ بھی پاکستان واپس آنے چاہئیں۔







**mitolyn**
Mitolyn is a carefully developed, plant-based formula created to help support metabolic efficiency and encourage healthy, lasting weight management.