پاکستانتازہ ترینجرم و سزاسٹی

قتل کے مقدمے میں مطلوب مجرم 4سال بعد سعودی عرب سے گرفتار

ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق اشتہاری مجرم امداد حسین 2020 سے شیخوپورہ پولیس کو مطلوب تھا، اشتہاری مجرم تھانہ فیروز والہ پولیس کو قتل اور اقدام قتل کی دفعات کے تحت درج مقدمہ میں مطلوب تھا۔

پنجاب پولیس نے انٹرپول سے ملزم کا ریڈ نوٹس جاری کروایا اور مسلسل فالو اَپ جاری رکھا۔

سعودی عرب پولیس نے ملزم کو گرفتار کرکے پاکستان کے حوالے کیا اور پنجاب پولیس کی ٹیم نے ایئر پورٹ سے ملزم کو حراست میں لے لیا۔

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے خطرناک اشتہاری کی سعودی عرب سے گرفتاری پر پولیس ٹیم کو شاباش دی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button