پاکستانسٹیسیاست

12 جولائی کا دھرنا مہنگائی کی چکی میں پسی عوام کو آئی ایم ایف کے جبر اور حکومت کے ظلم سے نجات دلائے گا

عوام ظلم کے اس نظام اور ظالمانہ ٹیکسوں،بھاری بلوں،بدترین مہنگائی سے نجات کیلئے جماعت اسلامی کا بھرپور ساتھ دیں۔

اس وقت ملک میں حافظ نعیم الرحمن عوامی حقوق کی واحد آواز ہیں، لاہو ر بھر سے ہزاروں لوگ دھرنے میں شریک ہوں گے۔امیر جماعت اسلامی لاہور ضیاء الدین انصار ی کا مقامی رہنماؤں کے ہمراہ اسلام آباد میں احتجاجی دھرنے کی تیاریوں کے سلسلے میں پریس کانفرنس سے خطاب
لاہور (خبر نگار) امیر جماعت اسلامی لاہور ضیاء الدین انصار ی ایڈووکیٹ اورسیکرٹری جنرل جماعت اسلامی لاہور خالد احمد بٹ اور دیگر رہنماؤں نے 12 جولائی کو اسلام آباد میں ہونے والے احتجاجی دھرنے کی تیاریوں اور شہر لاہور سے ہزاروں افراد کی روانگی کے حوالے سے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 12 جولائی کا دھرنا مہنگائی کی چکی میں پسی عوام کو کو آئی ایم ایف کے جبر اور حکومت کے ظلم سے نجات دلائے گا ، 12 جولائی کو اسلام آباد میں عوام کے حقوق کی ترجمانی کیلئے حافظ نعیم الرحمن دھرنا کی قیادت کریں گے ۔ لاہور سے دھرنے میں ہزاروں لوگ شریک ہوں گے جس میں ہر طبقے سے نمائندگی ہو گی۔لاہور میں پانچوں اضلاع اور قومی و صوبائی حلقوں کی سطح پر احتجاجی دھرنے میں میں شرکت کے لئے تیاریاں جاری ہیں، کارکنان ڈور ٹو ڈور عوام رابط مہم کے ذریعے حکمرانوں کی ظالمانہ پالیسیوں سے آگاہ کر رہے ہیں۔قائدین نے کہا کہ عوام الناس ظلم کے اس نظام اور ظالمانہ ٹیکسوں، بھاری بلوں، بدترین مہنگائی سے نجات کے لئے گھروں میں بیٹھ کر گھروں سے باہر نکلیں اور دھرنے میں پھرپور شرکت کریں ۔ملک تمام سیاسی جماعتیں خاموش ہیں۔انہوں نے کہا کہ اس وقت ملک میں حافظ نعیم الرحمن عوامی حقوق کی واحد آواز ہیں جماعت اسلامی ہی عوام کی ترجمانی کر رہی ہے۔ ایک طرف مہنگائی، لوڈشیڈنگ، بجلی،گیس، پیٹرولیم مصنوعات سمیت اشیائے خورونوش کی قیمتیں آسمان سے باتیں کررہی ہیں جس کی وجہ سے عام آدمی زندہ رہنا مشکل ہوچکاہے تو دوسری طرف آئی ایم ایف کے گٹھ جوڑ سے عوام دشمن بجٹ میں ہر چیز پر بے تحاشہ ٹیکسز لگاکر حکمرانوں نے اپنی بے حسی اور عوام دشمنی کا ثبوت دیا ہے۔حکمرانوں کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے اس وقت عوام سخت مشکل حالات سے گزر رہی ہے۔ عام آدمی کے لیے گھر چلانا مشکل ہو چکا ہے۔بجلی کے بل عوام پر بجلی بن کر گر رہے ہیں ، عوام 12 جولائی کو اسلام آباد کے دھرنے میں شریک ہو کر اپنے حق کے حصول کیلئے اپنا احتجاج ریکارڈ کروائیں ، انہوں نے کہا کہ عوامی دھرنا میں ہمارا پہلا مطالبہ ہوگا کہ مہنگی بجلی او ربلوں میں بھاری ٹیکس ختم کیے جائیں ، سلیب سسٹم کے نام پر عوام کا خون نچواڑنا بند کیا جائے اوراشرافیہ کی مراعات ختم کرکے عوام کو ریلیف دیا جائے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button