
سپورٹس کی ترقی اور کھیلوں کے کلچرکو فروغ دینے کیلئے کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جارہے ہیں، مظفرخان سیال
لاہور(سپورٹس رپورٹر)سیکرٹری سپورٹس اینڈ یوتھ افیئرز پنجاب مظفرخان سیال کی زیرصدارت پنجاب سٹیڈیم میں اہم اجلاس منعقدہوا ہے،منگل کے رو ز ہونیوالے اجلاس میں پنجاب میں بننے والی نئی اور جاری سپورٹس سکیموں کا جائزہ لیا گیاہے، سیکرٹری سپورٹس اینڈ یوتھ افیئرز پنجاب مظفرخان سیال نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ کھیلتا پنجاب پروگرام کے تحت 52 نئے سپورٹس کمپلیکس تعمیر کیے جائیں گے، پنجاب میں 58پرانے سپورٹس کمپلیکس کو بحال کیا جائے گا،صوبہ میں اس سال 131سپورٹس پراجیکٹس پر کام کیا جارہا ہے، ستمبر سے دسمبر تک کئی سپورٹس پراجیکٹس مکمل کرلئے جائیں گے،سیکرٹری سپورٹس پنجاب مظفرخان سیال نے سپورٹس افسران کو ہدایت کی کہ وہ نئی بننے والی سپورٹس سہولیات کی تعمیر سے قبل این او سی حاصل کریں اور مکمل ہونیوالے سپورٹس کمپلیکس کا کنٹرول فوری طور پرحاصل کریں،سیکرٹری سپورٹس اینڈ یوتھ افیئرز پنجاب مظفرخان سیال نے مزید کہا ہے کہ سپورٹس ڈویلپمنٹ پراجیکٹس کو جلد از جلد مکمل کیا جائے، سپورٹس کی ترقی اور کھیلوں کے کلچرکو فروغ دینے کیلئے کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جارہے ہیں،اجلاس میں ایڈیشنل سیکرٹری فرحان فاروق، ڈپٹی سیکرٹری مرحبا نعمت،پراجیکٹ ڈائریکٹر پی ایم یو قیصر رضا اور ڈپٹی ڈائریکٹر طارق خانزادہ موجود تھے۔
priligy without prescription 95 along with Buy 2 Get 1 FREE Offer