پاکستانتازہ ترینجرم و سزاسٹی

اسلام آباد: قتل کا ڈراپ سین، سگا بھائی اور بیوی قاتل نکلے

پولیس ذرائع کے مطابق 29جون کو نزاکت حسین کو تھانہ سہالہ کے علاقہ نیازیاں میں گولیاں مار کر قتل کیے جانے والے شخص  کے قتل کے الزام میں مقتول کے سگے بھائی اور مقتول کی بیوی کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

قتل کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی آئی جی اسلام آباد سید علی رضا نے ملزمان کی فوری گرفتار کرنے کا حکم دیا تھا۔

دوران تفتیش شواہد کی بنیاد پر پولیس نے مقتول  کے حقیقی بھائی اور مقتول کی بیوی سے تفتیش کی تو انہوں نے قتل کرنے کا اقرار کرلیا۔

پولیس کے مطابق ملزم مقتول کو قتل کرکے مقتول کی بیوی یعنی اپنی بھابھی سے شادی کرنا چاہتا تھا اور وہ بھی اس کے لیے راضی تھی۔ دونوں نے اپنی مذموم خواہش کو عملی جامہ پہنانے کے لیے نزاکت حسین کو راستے سے ہٹادیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button