پاکستانتازہ ترینسیاست

وزیراعلیٰ بلوچستان کی صدر مملکت سے ملاقات

ایوان صدر کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق وزیر اعلیٰ بلوچستان نے صدر مملکت کو صوبے کی مجموعی صورتحال بارے آگاہ کیا اور عوامی فلاح کیلئے صوبے میں جاری ترقیاتی منصوبوں پر بریفنگ دی۔

صدر مملکت نے بلوچستان کی ترقی و خوشحالی کیلئے منصوبوں کی جلد تکمیل پر زور دیا اور کہا کہ صوبے کی آبی ضروریات پوری کرنے، زراعت کے فروغ اور غذائی تحفظ کیلئے وفاقی حکومت کے تعاون سے کچّھی کینال کی جلد تکمیل ضروری ہے۔  صوبائی حکومت بلوچستان کی ترقی اور عوامی خوشحالی کیلئے موثر اقدامات اُٹھائے۔ صدر مملکت کا صوبے میں جاری منصوبوں اور امن و امان کیلئے صوبائی حکومت کے اقدامات پر اظہار اطمینان بھی کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button