
لاہور (خبر نگار) صوبائی وزیر صحت و چیئرمین خواجہ سلمان رفیق کی قیادت میں کابینہ کمیٹی برائے لاء اینڈ آرڈر نے لاہور میں یوم عاشور کے مرکزی جلوس کے روٹ، نثار حویلی، کربلا گامے شاہ اور ڈی سی آفس میں کنٹرول روم کا دورہ کیا۔متعلقہ حکام نے کابینہ کمیٹی برائے لاء اینڈ آرڈر کو یوم عاشور کے مرکزی جلوس پر سکیورٹی کے انتظامات بارے بریفنگ دی۔
صوبائی وزیر صحت و چیئرمین کابینہ کمیٹی برائے لاء اینڈ آرڈر خواجہ سلمان رفیق نے کہاکہ محرم الحرام کے دوران سکیورٹی کے غیر معمولی انتظامات کئے گئے ہیں۔پنجاب کے تمام اضلاع میں جا کر حفاظتی انتظامات کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔ تمام اداروں کو محرم الحرام کے دوران آپس میں مضبوط کوارڈی نیشن میں رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ خواجہ سلمان رفیق نے کہاکہ حفاظتی انتظامات کے حوالے سے لاہور کی انتظامیہ مکمل طور پر چوکنا ہے۔ لاہور میں یوم عاشور کے مرکزی جلوس پر پولیس اہلکاروں کے ساتھ ساتھ رضاکاروں کی بڑی تعداد بھی فرائض سر انجام دے رہی ہے۔حکومت پنجاب کی جانب سے مجالس و جلوسوں کے روٹس پر نیاز و سبیل کا خصوصی طور پر انتظام کیا گیا ہے۔ صوبائی وزیر صحت و چیئرمین کابینہ کمیٹی خواجہ سلمان رفیق نے علماء کرام سے منبروں سے اتحاد بین المسلمین کا درس دینے کی گزارش کی۔
اس موقع پر صوبائی وزراء بلال یاسین، چوہدری شافع حسین اور سید عاشق حسین کرمانی موجود تھے۔سیکرٹری داخلہ نور الامین مینگل، آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور، کمشنر لاہور زید بن مقصود، ڈی سی لاہور رافعہ حیدر، سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ و دیگر حکام کے علاوہ آغا شاہ حسین و دیگر بانیان بھی موجود تھے۔








**mitolyn official**
Mitolyn is a carefully developed, plant-based formula created to help support metabolic efficiency and encourage healthy, lasting weight management.