پاکستانتازہ ترینسیاست

مخصوص نشستیں ملیں گی یا نہیں؟ سپریم کورٹ آج فیصلہ سنائے گی

چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں سنی اتحاد کونسل کی مخصو ص نشستوں  کے کیس کا فل کورٹ فیصلہ آج جمعے کے روز بارہ بجے سنایا جائے گا۔

اس سے قبل فیصلہ محفوظ ہونے کے بعد جمعرات کے روز چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ کی زیر صدارت 13 رکنی ججز کا مشاورتی اجلاس ہوا،  جبکہ بدھ کے روز بھی تقریباً ایک گھنٹے سے زائد وقت تک مشاورتی اجلاس جاری رہا تھا۔

28فروری 2024کو چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں پانچ رکنی بینچ نے متفقہ تحریری فیصلہ جاری کرتے ہوئے قرار دیا تھا کہ سنی اتحاد کونسل مخصوص نشستوں کی حقدار نہیں، چار ممبران نے نشستیں دیگر سیاسی جماعتوں کو دینے کا فیصلہ دیا۔

سنی اتحاد کونسل نے الیکشن کمیشن کے فیصلے کو پشاورہائیکورٹ میں چیلنج کیا۔ مارچ میں پشاور ہائیکورٹ کے پانچ رکنی لارجر بینچ نے الیکشن کمیشن کے فیصلے کو برقرار رکھتے ہوئے سنی اتحاد کونسل کی اپیل خارج کردی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button