
انتخابات کے بعد الیکشن کمیشن نے خواتین کی 5 نشستیں تقسیم کیں جس میں 2 ن لیگ اور 2 جے یو ائی کو ملیں جبکہ ایک نشست پیپلز پارٹی کو ملی تھی۔
سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد اب خیبر پختونخوا اسمبلی میں پی ٹی آئی کو 21 خواتین جبکہ اقلیت کی 4 نشستیں مل جائیں گی جس کے بعد صوبائی اسمبلی کے 145 نشستوں کے ایوان میں پی ٹی آئی کے 118 نشستیں ہو جائیں گی۔
جے یو آئی اور مسلم لیگ ن کی 9، 9 سیٹیں، پیپلز پارٹی کی 5، پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹیرین کی 2 اور اے این پی کی اس وقت ایک نشست ہے جبکہ باجوڑ کو گزشتہ رات اے این کے امیدوار کے اعلامیہ کے بعد اے این پی کی سیٹیں دو ہو جائیں گی۔
واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستوں سے متعلق پشاور ہائیکورٹ اور الیکشن کمیشن کا فیصلہ کالعدم قرار دیا ہے۔