پاکستانسٹیسیاستصحت

صوبائی وزیر صحت و چیئرمین کابینہ کمیٹی برائے امن و امان خواجہ سلمان رفیق نے محکمہ داخلہ کے مرکزی کنٹرول روم کا دورہ

ایڈیشنل سیکرٹری انٹرنل سیکیورٹی عثمان خالد نے کنٹرول روم کے حوالہ سے صوبائی وزیر خواجہ سلمان رفیق کو بریفننگ دی

صوبہ بھر کی مجالس و جلوسوں کی کنٹرول روم کے ذریعے چوبیس گھنٹے مانیٹرنگ کی جا رہی ہے۔ خواجہ سلمان رفیق

لاہور (خبر نگار)صوبائی وزیر صحت و چیئرمین کابینہ کمیٹی برائے امن و امان خواجہ سلمان رفیق نے محکمہ داخلہ کے مرکزی  کنٹرول روم کا دورہ کیا۔ ایڈیشنل سیکرٹری انٹرنل سیکیورٹی عثمان خالد نے کنٹرول روم کے حوالہ سے صوبائی وزیر خواجہ سلمان رفیق کو بریفننگ دی۔ صوبائی وزیر صحت و چیئرمین کابینہ کمیٹی برائے امن و امان خواجہ سلمان رفیق نے محرم الحرام کے حوالہ سے کنٹرول روم میں مانیٹرنگ کا جائزہ لیا۔ صوبائی وزیر صحت و چیئرمین کابینہ کمیٹی برائے امن و امان خواجہ سلمان رفیق نے اس موقع پر کہا کہ صوبہ بھر کی مجالس و جلوسوں کی کنٹرول روم کے ذریعے چوبیس گھنٹے مانیٹرنگ کی جا رہی ہے۔تمام مجالس و جلوسوں کو بہترین سیکیورٹی کور فراہم کیا جا رہا ہے۔ تمام ڈویژنز میں جا کر حکومت پنجاب کی جانب سے اتحاد بین المسلمین کا پیغام پہنچایا ہے۔ علماء کرام سے اتحاد بین المسلمین کا درس دینے کی گزارش کرتے ہیں۔ نویں اور دسویں محرم کی مجالس و جلوسوں کیلئے سیکیورٹی کے خصوصی انتظامات کئے گئے ہیں۔ نویں اور دسویں محرم کے تمام جلوسوں کے روٹس پر ہزاروں کی تعداد میں پولیس اہلکار فرائض سر انجام دیں گے۔ تمام انتظامیہ کو آپس میں مضبوط کوارڈی نیشن میں رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ امید ہے کہ محرم الحرام خیریت سے گزرے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button