
لاہور( خبر نگار)صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے فتح گڑھ کی یوسی 143 میں قائم فیلڈ ہسپتال کا اچانک دورہ کیا۔خواجہ سلمان رفیق نے فیلڈ ہسپتال کے سٹاف سے عوام کو فراہم کی جانے والی طبی سہولیات بارے دریافت کیا۔صوبائی وزیر صحت نے فیلڈ ہسپتال کی ورکنگ کا تفصیلی جائزہ لیا۔فیلڈ ہسپتال میں آنے والے مریضوں نے صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق کو دعائیں دیں۔
صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے کہاکہ فیلڈ ہسپتال کا منصوبہ حکومت پنجاب کا فلیگ شپ پروگرام ہے۔ صوبہ بھر میں فیلڈ ہسپتالوں کے ذریعے ہزاروں کی تعداد میں عوام کو ان کی دہلیز پر بہترین طبی سہولیات فراہم کی جا چکی ہیں۔عوام تک صحت کی بہترین طبی سہولیات کی فراہمی اولین ترجیح ہے۔ خواجہ سلمان رفیق نے کہاکہ فیلڈ ہسپتالوں میں لیڈی ڈاکٹر، معائنہ اور ادویات کی مفت سہولت فراہم کی جا رہی ہے۔ فیلڈ ہسپتال فتح گڑھ میں آنے والے مریضوں نے قائم فیلڈ ہسپتال میں طبی سہولیات بارے اطمینان کا اظہار کیا ہے۔ اس موقع پر حافظ محمد علیم، چوہدری سرور، مہر مدثر، میاں راشد اور ملک سیف الرحمن موجود تھے۔







