پاکستانجرم و سزاسٹی

ڈی آئی جی آپریشنزمحمد فیصل کامران کا موری گیٹ سے برآمد ہونے والے شبیہ ذوالجناح جلوس کے روٹ کادورہ

لاہور(خبر نگار، کرائم رپورٹر) ڈی آئی جی آپریشنزلاہور محمد فیصل کامران نے آٹھویں محرم کو موری گیٹ سے برآمد ہونے والے شبیہ ذوالجناح جلوس کے روٹ کا دورہ کیا۔انہوں نے جلوس کے روٹ پر کئے جانے والے سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔ایس پی سٹی،ایس پی سول لائنز، ڈی ایس پی اوز ومتعلقہ ایس ایچ اوز موقع پر موجود تھے۔محمد فیصل کامران نے جلوس کے منتظمین سے ملاقات کی اور سکیورٹی انتظامات بارے استفسار کیا۔ انہوں نے سکیورٹی پر موجود افسران و جوانوں کو الرٹ رہتے ہوئے اپنے گردونواح پرکڑی نظر رکھنے کی ہدایت کی۔انہوں نے کہا کہ روٹ کے راستے میں آنے والی تمام گلیوں کو خاردارتاروں بیریئرز اور کناتوں کی مدد سے بند رکھا جائے۔ جلوس کے روٹ پرکسی گاڑی یا موٹر سائیکل کوپارکنگ کی اجازت نہ دی جائے۔شرکاء کی واک تھرو گیٹ اور میٹل ڈیٹیکٹرز سے چیکنگ یقینی بنائی جائے۔انہوں نے جلوس کے روٹ پر واقع اونچی عمارتوں پر تعینات سنائپرزکو بھی چوکنا رہنے کا حکم دیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button