
لاہور (خبر نگار) یونیورسٹی آف ویٹرنری اینڈاینیمل سائنسز لا ہو ر کے انسٹیٹیو ٹ آف فارما سو ٹیکل سائنسز نے گذشتہ روز سٹی کیمپس میں کلینیکل فارمیسی مذا کرہ و پوسٹر مقا بلے کا انعقاد سٹی کیمپس میں کیا۔ افتتا حی تقریب کی صدارت وا ئس چانسلر میری ٹو ریئس پرو فیسر ڈاکٹرمحمد یونس (تمغہ امتیاز) نے کی جبکہ دیگر اہم شخصیات میں وائس چانسلر لیڈز یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر ندیم بھٹی، ڈین فیکلٹی آف با ئیو سائنسز پروفیسر ڈاکٹر حبیب الرحمن،ڈائریکٹر انسٹیٹیو ٹ آف فارما سو ٹیکل سائنسز ڈاکٹرطاہر محمود خان، ڈاکٹر اللہ بخش اعوان کے علا وہ فارما سو ٹیکل صنعتوں سے نمائندوں، تحقیق کاروں،قومی و بین الا قوامی تعلیمی اداروں سے کلینیکل فارمیسی کے اسا تذہ/ ماہرین اورپنجاب کے 12 فارمیسی ا نسٹی ٹیوشنز سے طلبہ کی بڑی تعداد نے شر کت کی۔
افتتا حی تقریب سے خطاب کرتے ہو ئے پرو فیسر ڈاکٹرمحمد یونس نے معلو ماتی مو ضو ع پرمذا کرے کا انعقاد کروانے پر آرگنا ئزر کی کا وشوں کو سرا ہا نیز کہا کہ کلینیکل فارمیسی مذا کرے کا مقصد ہیلتھ کیئر سسٹم اور مریضو ں کے علا ج معا لجے میں فارما سسٹ کے کلیدی کردار کو اُ جا گر کرنا تھا اور لو گو ں کے درمیان فارماسسٹ کی اہمیت بارے آ گاہی پھیلا نا تھا۔ ڈاکٹرطاہر محمود خان نے ہیلتھ کیئر سسٹم کو بہتر بنانے اور مسا ئل حل کرنے والی تحقیق کو بڑ ھانے کے لیئے پبلک و پرائیو یٹ سیکٹرز کے تعلیمی اداروں اور صنعتو ں کے درمیان اشتراک کوفرو غ دینے پر زور دیا۔
کلینیکل فارمیسی مذا کرہ میں قطر سے پروفیسر ڈاکٹر محمد ہادی، متحدہ عرب امارات سے پروفیسر ڈاکٹرمرزا رفیع بیگ، ملا ئشیا سے پروفیسر ڈاکٹر عا مر حیات خان اور پروفیسر ڈاکٹرشا زیہ قا سم جمشید اور بر طا نیہ سے پروفیسر ڈاکٹر سید شہزاد حسن نے بطور بین الا قوامی سپیکر آن لائن شر کت کی اور فارمیسی کے کٹنگ ایج تحقیق سے متعلقہ مختلف پہلو ؤ ں پر روشنی ڈالی جبکہ لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ڈاکٹر سلمان خا لد،یونیورسٹی سینٹرل پنجاب سے ڈاکٹر وقا ص اکرم اور لاہور انسٹی ٹیو ٹ آف پروفیشنل سٹڈی سے ڈاکٹر میمو نہ اشتیا ق بطورنیشنل سپیکر شر کت کی اور شر کا کو مریضوں کی ایجو کیشن اور کونسلنگ پر زور دیا تا کہ دوا ئیو ں کے برے اثرات سے بچا جا سکے۔ کلینیکل فارمیسی مذا کرے میں انٹر نیشنل سپیکرز نے شر کا کو شعبہ فارمیسی سے متعلقہICT آ لات دکھا ئے نیز 12 فارمیسی ا نسٹی ٹیوشنز سے طلبہ نے 100 تحقیقی پوسٹر کی نما ئش بھی کی۔







