
ترجمان پی ٹی آئی رؤف حسن نے کہا ہے کہ مخصوص نشستوں کے معاملے پر قومی اور پنجاب اسمبلیوں کے حوالےسے نئے نام سامنے آئیں گے ، یہ ایسے لوگ ہیں جو پارٹی کے ساتھ بہت مخلص ہیں اور انہوں نے قربانیاں دیں۔
مخصوص نشستوں کے حوالے سے ایسے نام سامنے آئیں گے کہ مزہ آئے گا تاہم اس وقت ان کے نام ظاہر نہیں کر سکتا۔
رؤف حسن کا یہ بھی کہنا تھا کہ ہمیں نہیں نظر آتا کہ الیکشن کمیشن سپریم کورٹ کے فیصلے پر عمل درآمد کرے گا، الیکشن کمیشن نے آف اینڈ بٹس بہت ڈالے ہیں، الیکشن کمیشن کی ٹون سے مجھے نظر نہیں آتا کہ عمل درآمد ہو گا۔
سارے آئینی بحران کا ذمہ دار الیکشن کمیشن ہے، چیف الیکشن کمشنر کو استفعیٰ دینا پڑے گا یا نہیں اس کا جلد فیصلہ ہو جائے گا۔ رؤف حسن کا کہنا تھا کہ 39 اراکین کو سپریم کورٹ نے تسلیم کیا، اس فیصلے پر عمل درآمد کے لیے 22 دن ہیں، الیکشن کمیشن کے اپنے بیان کے مطابق ان انتالیس امیدواروں کے ساتھ پی ٹی آئی لکھا ہوا تھا۔






