پاکستانتازہ ترینجرم و سزاسٹیسیاست

کراچی: شہید پولیس اہلکار کی نماز جنازہ ادا

تفصیلات کے مطابق سمن آباد تھانے میں تعینات پولیس اہلکار یوسف کو فیڈرل بی ایریا میں نامعلوم دہشت گردوں نے فائرنگ کر کے زخمی کیا اور سرکاری ایس ایم جی چھین کر لے گئے تھے۔

زخمی یوسف نے اسپتال میں دوران علاج دم توڑ دیا تھا۔ شہید اہلکار کی نماز جنازہ گارڈن پولیس ہیڈ کوارٹر ساؤتھ ادا کی گئی جس میں وزیر داخلہ سندھ ضیا الحسن لنجار ، آئی جی سندھ غلام نبی میمن ، کراچی پولیس چیف جاوید عالم اوڈھو ، زونل ڈی آئی جیز اور پولیس اور رینجرز کے افسران و اہلکاروں سمیت مقتول اہلکار کے ورثا، رشتے داروں ، دوست احباب اور اہل محلہ نے شرکت کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button