پاکستانتازہ ترینسٹیکھیل

ڈی جی سپورٹس پنجاب پرویز اقبال سے جیولن تھرور اولمپک سٹار ارشد ندیم کی نیشنل ہاکی سٹیڈیم میں اہم ملاقات

ارشد ندیم قوم کے ہیرو ہیں، پیرس اولمپکس میں کامیابی کے لیے پوری قوم دعاگو ہے، ڈی جی سپورٹس پنجاب

امید ہے ارشد ندیم جیت کر پاکستان کے عوام کوخوشی دیں گے اور پوری قوم کا سر فخر سے بلند کریں گے،پرویز اقبال جیولن تھرور اولمپئن ارشد ندیم نے ملاقات میں پیرس اولمپکس کی تیاری کیلئے تعاون پر ڈی جی سپورٹس پنجاب پرویز اقبال کا شکریہ ادا کیا
لاہور(سپورٹس رپورٹر) ڈائریکٹرجنرل سپورٹس پنجاب پرویز اقبال سے جیولن تھرور اولمپک سٹار ارشد ندیم نے نیشنل ہاکی سٹیڈیم میں اہم ملاقات کی ہے، ملاقات کے موقع پر اولمپئن ارشد ندیم نے پیرس اولمپکس کی تیاری کیلئے تعاون پر ڈی جی سپورٹس پنجاب پرویز اقبال کا شکریہ ادا کیا ہے اور اپنی تیاری کے بارے میں بھی بتایا ہے، ڈائریکٹرجنرل سپورٹس پنجاب پرویز اقبال نے اس موقع پر کہا ہے کہ ارشد ندیم قوم کے ہیرو ہیں، پوری قوم کی دعائیں ان کے ساتھ ہیں، ارشد ندیم کو اولمپکس کی تیاری کیلئے ہرممکن سہولیات فراہم کیں،امید ہے ارشد ندیم جیت کر پاکستان کے عوام کوخوشی دیں گے اور پوری قوم کا سر فخر سے بلند کریں گے، ڈائریکٹرجنرل سپورٹس پنجاب پرویز اقبال نے ارشدندیم کی تیاری کو سراہا ہے،ملاقات کے موقع پر ارشد ندیم کے کوچ سلمان اقبال بٹ بھی موجود تھے،اولمپئن ارشد ندیم نے ملاقات کے موقع پر کہا ہے کہ پیرس اولمپکس کیلئے پچھلے 3ماہ پنجاب سٹیڈیم میں بھرپور تیاری کی ہے، سپورٹس بورڈ پنجاب نے تیاری کیلئے ہرممکن سہولیات فراہم کی ہیں،مجھے یقین ہے اولمپکس میں قوم کا سر فخر سے بلند کروں گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button