
لاہور(خبر نگار) صو با ئی وزیر برا ئے زراعت و لائیو سٹاک پنجاب سید عا شق حسین کر ما نی نے گذشتہ روزسیکر ٹری لائیوسٹاک وڈیری ڈیویلپمنٹ ڈیپا رٹمنٹ پنجاب محمد مسعود انور کے ہمراہ یونیورسٹی آف ویٹرنری اینڈاینیمل سائنسز لا ہو رکے راوی کیمپس پتو کی کادورہ کیا اور وائس چانسلر میری ٹو ریئس پروفیسر ڈاکٹر محمد یونس (تمغہ امتیاز) سمیت دیگر سینئر فیکلٹی ممبران سے ملا قات کی۔دورہ کے دوران سید عا شق حسین کر ما نی نے راوی کیمپس کے اے بلاک میں قائم پروفیسر ڈاکٹر محمد اکرم ایجو کیشنل کمپلیکس کے مختلف سیکشن لا ئبریری اور آڈیٹوریم کا دورہ کیا نیز ہر یا لی کو فرو غ دینے کی غر ض سے اکرم کمپلیکس کے سامنے پودا بھی لگا یا۔دریں اثنا ء اکرم کمپلیکس کے سیمینار روم میں اجلاس کا انعقاد ہوا، جس کی صدارت صو بائی وزیر لائیو سٹاک پنجاب سید عا شق حسین کر ما نی نے کی جبکہ دیگر اہم شخصیات میں ڈ ین فیکلٹی آف اینیمل پرو ڈکشن اینڈ ٹیکنا لو جی پروفیسر ڈاکٹر صا ئمہ، پرنسپل آفیسر را وی کیمپس پروفیسر ڈاکٹر ارشد جاوید سمیت دیگر فیکلٹی ممبران اور افسران کی کثیر تعداد نے شر کت کی۔
اجلاس سے خطاب کرتے ہو ئے سید عا شق حسین کر ما نی نے ویٹر نری یونیرسٹی کے راوی کیمپس پتو کی میں جا نوروں /مویشیو ں کی بیماریو ں کی تشخیص اور علا ج معا لجے کے لیئے قائم سہو لیا ت کی تعریف کی اور کہا کہ یہاں کی لیبا رٹری سہو لیات سے نا صرف مویشی پال حضرات کی بڑی تعداد مستفید ہو رہی ہے بلکہ طلبہ بھی بہترین عملی تر بیت حا صل کر رہے ہیں۔پروفیسر ڈاکٹر محمد یونس نے کہا ویٹر نری یونیو رسٹی نے ہمیشہ ہی لائیو سٹاک سیکٹر کی تر قی میں اپنا کلیدی کردار ادا کیا۔اُ نہو ں نے مزید کہا کہ یو نیورسٹی مستقبل قریب میں مزید نئے ڈگری پرو گرامز بھی شرو ع کر رہی ہے۔
قبل ازیں سید عا شق حسین کر ما نی نے دیگر معز زین کے ہمراہ راوی کیمپس میں سینٹرل لیبار ٹری کمپلیکس، جا نوروں کے علا ج معالجے کے لیئے قائم مختلف کلینکس، ہا ئیر ایجو کیشن کمیشن کے تعاون سے قائم سمارٹ کلاس روم اور ٹریننگ سینٹر فار با ئیو لو جکس پروڈکشن (ویکسین پروڈکشن سینٹر)کا دورہ کیا نیز وہا ں جانوروں / مویشیوں میں پا ئی جانے والی بیماریو ں کی تشخیص سے متعلقہ لیبا رٹری سہو لیات کا بھی جا ئزہ لیا۔







child porn