
لیڈی ایچیسن ہسپتال میں کنسلٹنٹ او پی ڈی، او پی ڈی، اینٹی نینٹل کلینک، نرسنگ آفس اور ٹرائیج روم کا معائنہ. وزیراعلی مریم نوازشریف نے وارڈ میں موجود زچہ و بچہ کی خیریت دریافت کی،جلد صحت یابی کی دعائیں
لاہور (خبرنگار)وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف نے لیڈی ایچیسن ہسپتال کے اپ گریڈڈ او پی ڈی اور اپ گریڈڈ آئی وارڈ میو ہسپتال کا افتتاح کر دیا۔وزیر اعلی مریم نوازشریف نے لیڈی ایچیسن ہسپتال کی اپ گریڈڈاو پی ڈی بلاک کا دورہ کیا لیڈی ایچیسن ہسپتال میں کنسلٹنٹ او پی ڈی، او پی ڈی، اینٹی نینٹل کلینک، نرسنگ آفس اور ٹرائیج روم کا معائنہ کیا ۔وزیراعلی مریم نوازشریف نے وارڈ میں موجود زچہ و بچہ کی خیریت دریافت کی،جلد صحت یابی کی دعائیں ۔وزیراعلی مریم نوازشریف کو دیکھ کر مریض او رتیمار دارخوش ہوئے ۔ مریم نوازشریف نے ننھے بچوں کو پیار کیا اور درازی عمر کی دعائیںدیں اس موقع پر وزیراعلی مریم نوازشریف نے نومولود بچے کو گود میں ا ٹھا کر پیار کیا مریم نوازشریف نے وارڈ میں موجود مریضہ کو تسلی دی اور مسئلہ فوری حل کرنے کاحکم دیا انہوں نے ڈاکٹروں اورنرسز کی خواہش پر تصاویر بھی بنوائیں
وزیراعلی مریم نوازشریف میوہسپتال کے آپتھلما لوجی وارڈ پہنچ گئیں اوراپ گریڈیشن پراجیکٹ کا افتتاح کیا ۔ وزیراعلی مریم نوازشریف نے آپتھلما لوجی بلاک کے مختلف فلورز کا دورہ کیا اور تعمیراتی کام کا جائزہ لیا وزیراعلی مریم نوازشریف نے او پی ڈی، آپریشن تھیٹر، سی ایس ایس ڈی سٹرلائزیشن روم کا بھی معائنہ کیا ،وزیراعلی مریم نوازشریف نے مریضوں کو دستیاب سہولتوں کاجائزہ لیاوزیر اعلی کو کو سیکرٹری سی اینڈ ڈبلیو سہیل اشرف نے اپ گریڈیشن پراجیکٹ سے متعلق بریفنگ دی بریفنگ میں بتایا گیا کہ آئی وارڈ میں آپریشن تھیٹر کی تعداد 5سے بڑھا کر 14کر دی گئی ہے -مریضوں کے لئے ریکوری روم اور ویٹنگ ایریا بھی قائم کیا گیاہے -بآئی وارڈ میں عرصہ درازسے جاری لیکج کامکمل خاتمہ کر کے بلڈنگ کو محفوظ بنایا گیاہے -آئی وارڈ میں مریضوں کے لئے نئے جنریٹر اور لفٹ بھی نصب کی گئی ہیں -میو ہسپتال کے 8 فلور پر مشتمل آئی وارڈ کی اپ گریڈیشن کی گئی- لیڈی ایچیسن ہسپتال کے گراونڈ فلور، فرسٹ فلور اور سیکنڈ فلور کو اپ گریڈ کیا گیا ہے -لیڈی ایچیسن او پی ڈی میں سیمی ماڈیولر آپریشن تھیٹر قائم کئے گئے –
لیڈی ایچیسن میں ای پوکسی فلورنگ اور اینٹی بیکٹریل پینٹ کیا گیاہے -او پی ڈی اور آئی وارڈ میں جدید میڈیکل اور دیگر ضروری آلات فراہم کیے گئے ہیں۔ آئی بلاک اور او پی ڈی بلاک کو کم خرچ بالا نشین اصول پر اپ گریڈ کیا گیا ہے۔ اس موقع پر صوبائی وزراء صحت خواجہ سلمان رفیق، خواجہ عمران نذیر، سیکرٹری ہیلتھ علی جان خان،پرنسپل کنگ ایڈورڈ میڈیکل کالج ڈاکٹر محمود ایاز،ڈاکٹر اسد اسلم اور دیگر حکام بھی اس موقع پر موجود تھے








**mitolyn**
Mitolyn is a carefully developed, plant-based formula created to help support metabolic efficiency and encourage healthy, lasting weight management.