پاکستانسٹیسیاست

قدرتی آفات سے بچاؤ کیسے ممکن

پی ڈی ایم اے اور نجی تنظیموں کے زیر اہتمام مقامی ہوٹل میں آگاہی کانفرنس کا انعقاد

امریکی قونصل جنرل لاہور کرسٹن کے ہاوکنز، سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو اور ڈائریکٹر جنرل پی ڈی ایم اے کی بھی کانفرنس میں شرکت. کانفرنس کا مقصد سیلابی موسم سے پہلے ریلیف کے اقدامات پر تبادلہ خیال ہے۔ حکومت پنجاب عالمی این جی اوز سے تعاون بڑھانے کی خواہاں ہے۔ خواجہ سلمان رفیق

لاہور(خبر نگار) قدرتی آفات سے بچاؤکیسے ممکن، پی ڈی ایم اے اور نجی تنظیموں کے زیر اہتمام مقامی ہوٹل میں آگاہی کانفرنس کا انعقادکیاگیا۔صوبائی وزیر صحت و چیئرمین کابینہ کمیٹی برائے ڈیزاسٹر مینجمنٹ خواجہ سلمان رفیق نے کانفرنس میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔امریکی قونصل جنرل لاہور کرسٹن کے ہاوکنز، سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو اور ڈائریکٹرجنرل پی ڈی ایم اے نے بھی کانفرنس میں شرکت کی۔ کانفرنس کا مقصد سیلابی موسم سے پہلے ریلیف کے اقدامات پر تبادلہ خیال ہے۔حکومت اور این جی اوز کے ساتھ مل کر قدرتی آفات سے نمٹنے کے اقدامات پر سیر حاصل گفتگو رہی۔عالمی تنظیموں کے نمائندگان نے حکومت پنجاب کو اپنے تجربات سے آگاہی دی۔
صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے کانفرنس کے شرکاء سے اپنے خطاب میں کہا کہ حکومت پنجاب عالمی این جی اوز سے تعاون بڑھانے کی خواہاں ہے۔ این جی اوز کے تجربات سے فائدہ حاصل کر کے عوام کے لئے سود مند اقدامات اٹھائیں گے۔خواجہ سلمان رفیق نے کہاکہ پی ڈی ایم اے قدرتی آفات سے عوام کو محفوظ بنانے کیلئے جدید اقدامات اٹھا رہی ہے۔ گلوبل ویلیج کے ثمرات عوام تک بھی پہنچنے چاہئیں اور گلوبل مسائل کو مل کر حل کرنا چاہئے۔ صوبائی وزیرصحت وچیئرمین کابینہ کمیٹی برائے ڈیزاسٹر مینجمنٹ خواجہ سلمان رفیق نے کانفرنس کے انعقاد پر ڈائریکٹرجنرل پی دی ایم اے عرفان علی خان اور ان کی ٹیم کو شاباش دی۔
ریلیف کمشنر پنجاب نبیل جاوید نے کہاکہ پی ڈی ایم اے کے کام کے طریقہ کار اور این جی اوز کے علم کا گٹھ جوڑ عوام کے لئے فائدہ مند ہوگا۔پوری دنیا میں قدرتی آفات سے نمٹنے کے تجربات سے پنجاب حکومت کو فائدہ ہوگا۔ ڈائریکٹرجنرل پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا نے کانفرنس کے شرکاء کو پی ڈی ایم کی ورکنگ بارے آگاہ کیا۔عرفان علی کاٹھیا نے کہاکہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایات کے مطابق مون سون بارشوں اور ممکنہ سیلابی صورتحال سے نمٹنے کیلئے پی ڈی ایم اے کی تیاریاں مکمل ہیں۔ وزیر اعلی پنجاب کے ویژن کی روشنی میں ”رسک رڈکشن“ کے حوالے سے تیاریاں تیز کر دی گئی ہیں۔ پنجاب کی تاریخ میں پہلی بار ایسی کانفرنس کا انعقاد کیا گیا ہے جس میں عالمی تنظیموں سے مقامی مسائل پر بات ہوئی۔ امریکی قونصل جنرل لاہور کرسٹن کے ہاؤکنز نے اس موقع پر کہا کہ پاکستان موسمیاتی تبدیلیوں سے متاثرہ ممالک میں شامل ہے ۔ موسمیاتی تبدیلیوں کا مقابلہ ملکر باہمی تعاون سے ممکن ہے ۔ یو ایس قونصلیٹ جنرل نے پی ڈی ایم اے پنجاب کو کانفرنس منعقد کروانے پر خراج تحسین پیش کیا۔ کوئی ملک تنہا قدرتی آفات کا مقابلہ نہیں کر سکتا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button