
بی آر ٹی ریڈ لائن کے پروجیکٹ پر وزیراعلیٰ کی زیر صدارت اہم اجلاس ہوا جس میں سید مراد علی شاہ نے کہا کہ ریڈ لائن پروجیکٹ کے ترقیاتی کام کی وجہ سے علاقے کے لوگ پریشان ہیں، میں چاہتا ہوں کہ پروجیکٹ پر کام تیز کیا جائے۔
اجلاس میں وزیر ٹرانسپورٹ شرجیل میمن نے بتایا کہ لوٹ ون ملیر ہالٹ تا موسمیات جس کی پروگریس 9.46 فیصد ہے، اس پر کام تیزی سے جاری ہے۔
شرجیل میمن نے وزیراعلیٰ کو آگاہ کیا کہ یوٹیلیٹیز کی منتقلی کے باعث کام کی رفتار میں کمی آتی ہے، ریڈ لائن لوٹ ون پر کام مارچ 2026 اور لوٹ ٹو پر جون 2026 میں کام مکمل ہوگا۔
وزیراعلیٰ سندھ کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ لوٹ ون پر مکس ٹریفک لائنز ہیں جس سے عوام کو پریشانی ہے جبکہ کے فور کی لائن بی آر ٹی کے روٹ کے ساتھ جا رہی ہے۔






